کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق انٹرنیٹ بندش کا فیصلہ صوبائی حکومت کی سفارش پر کیا گیا جس کے لیے وفاقی حکومت کو باضابطہ مراسلہ بھی ارسال کیا گیا تھا۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ موبائل ڈیٹا سروسز امن و امان کی صورتحال کے باعث آج رات 12 بجے تک معطل رہیں گی۔ انٹرنیٹ بندش کے باعث طلبا، کاروباری طبقے اور آن لائن خدمات فراہم کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ شہر میں ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔