کراچی: خواتین کو فحاشی پر مجبور کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار، خاتون بازیاب

image

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے فحاشی میں ملوث گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ عروج گروہ کی سرغنہ ہے جو مختلف علاقوں میں فحاشی کے دھندے میں ملوث رہی ہے۔ ملوث گروہ غریب اور مجبور خواتین کو مالی مدد اور روزگار کا جھانسہ دے کر اپنے جال میں پھنسانے کے بعد فحاشی پر مجبور کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق آٹھ سال قبل نواب شاہ کی رہائشی ایک ذہنی کمزور خاتون لاپتہ ہوگئی تھی، جسے بعد ازاں فحاشی کے دھندے میں ملوث گروہ نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا، جسے بازیاب کراکے محفوظ حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عروج، کنیز، مسکان، عبدالستار اور عرفان کے نام سے کی گئی ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی اور مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US