کراچی میں آج کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ ٹریفک پولیس نے 3 دن کا پلان جاری کردیا

image

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (PIMEC-2025) تین سے چھ نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔ نمائش کے دوران شہریوں کو ٹریفک جام اور مشکلات سے بچانے کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش کے ایام میں ہیوی اور کمرشل ٹریفک کو مخصوص مقامات پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔کارساز سے آنے والی بھاری گاڑیوں کو اسٹیڈیم روڈ کی سمت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملینیم مال، نیپا چورنگی، نیو ٹاؤن اور لیاقت آباد نمبر 10 سے آنے والی ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کیے گئے ہیں۔

سر شاہ سلیمان روڈ اور یونیورسٹی روڈ کے اطراف بھی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ڈائیورشنز لگائی جائیں گی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ زحمت سے بچنے کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں، گاڑیاں سروس یا مین روڈ پر پارک نہ کریں اور کسی بھی رہنمائی کے لیے 1915 ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US