اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 3 گرفتار، کروڑوں کی منشیات برآمد

image

انسدادِ منشیات فورس نے ملک بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر پانچ مختلف کارروائیوں میں دو کروڑ ستانوے لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 37 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی شاہراہِ فیصل پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھجوائے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب 8 کلو آئس برآمد کی گئی، جب کہ اسی مقام سے لندن بھیجے جانے والے پارسل میں فیس ماسک کے اندر چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن پکڑی گئی۔

کوہاٹ کے بنوں روڈ پر ایک خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد ہوئی، جبکہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے چوساک میں جھاڑیوں کے اندر چھپائی گئی 20 کلوگرام ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں، اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US