قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ، 5 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارتِ پارلیمانی امور نے اجلاس طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا اجلاس شیڈول کے مطابق 27 اکتوبر کو ہونا تھا، تاہم مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس کے باعث اجلاس ری شیڈول کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اتفاقِ رائے نہ ہونے پر آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکا۔
ادھر، سینیٹ کا اجلاس منگل کے روز جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئین کے مطابق، پارلیمانی سیشن طلب ہونے کی صورت میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا۔