کارکردگی مایوس کن ، خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محمد وسیم کا معاہدہ مزید توسیع کے بغیر ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی خواتین ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ غیر ملکی اور ملکی دونوں کوچز سے بات چیت کر رہا ہے اور حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

محمد وسیم کو 2024 میں خواتین ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے تین بڑے ایونٹس میں شرکت کی۔ ایشیا کپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، اور حالیہ 50 اوورز کا ورلڈ کپ۔ تاہم تینوں ٹورنامنٹس میں قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات پر پوری نہیں اُتری۔

حالیہ ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم آخری پوزیشن پر رہی جس کے بعد کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US