سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں گیس سیلنڈر دھماکا، 12 افراد زخمی

image

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کی عمارت کے بیسمنٹ میں قائم ملازمین کے لیے مخصوص کینٹین میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کو پمز جبکہ 9 کو پولی کلینک منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا اُس وقت ہوا جب اے سی کی مرمت کا کام جاری تھا۔ آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ زخمیوں میں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر بیسمنٹ کا حصہ خالی کروا کر داخلی راستے عارضی طور پر بند کر دیے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US