سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی۔۔ سستا ہو کر کتنے کا ملنے لگا؟

image

عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں کاروباری سیشن کے دوران فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 3 ہزار 970 ڈالر پر آ گئی۔

بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستان میں بھی نظر آیا، جہاں مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا مزید ایک ہزار روپے کم ہو گیا اور نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ کمی کا تعلق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی سے ہے، جس کی وجہ سے طلائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US