پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اسلام آباد طلب

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کچھ دیر میں ہوگی۔

ملاقات کے بعد وفد وزیراعظم کے خصوصی طیارے کے ذریعے سی ای سی اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچے گا۔

پی پی قیادت نے تمام ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو اسلام آباد نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے، جبکہ بیرون ملک اور عمرہ پر گئے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو بھی فوری ملک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹر اگلے احکامات تک اسلام آباد میں قیام کریں گے۔

سی ای سی اجلاس میں شرکت کے لیے پی پی قیادت آج خصوصی طیارے سے کراچی پہنچے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US