لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف آج یوم شہدا جموں منایا جارہا ہے

image

آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم شہدا جموں منارہے ہیں۔

6 نومبر 1947 کو ڈوگرہ فوج نے جموں کٹھوا، ادہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں ظلم و سفاکیت سےکشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی، یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب کثیر تعداد میں کشمیری مسلمان پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

قتل عام سے قبل ڈوگرہ فوج کے مسلمان سپاہیوں کو برطرف کردیا گیا تھا، مسلمانوں کی برطرفی کے بعد جموں کینٹ کا کمانڈر ہندو افسر لگا دیا گیا، جابرانہ قتل عام میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ راشٹریہ سیوک سنگھ بھی شامل تھی۔

6 نومبر 1947 کو 60 سے زائد بسوں میں کشمیری مسلمانوں کو سوار کرا کر سیالکوٹ کی طرف پہلا قافلہ روانہ کیا گیا، سامبہ کے مقام پر راشٹریہ سیوک سنگھ اور ڈوگرہ فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور 123 گاؤں جلا کر خاکستر کر دیئے گئے۔

دو ہفتے تک جاری رہنے والے قتل عام کے نتیجے میں 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان بے دردی سےشہید کیے گئے۔

عالمی طاقتوں کو اس امر پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ 78 سال گزر جانے کے باوجود کشمیری مسلمان اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US