احتساب عدالت: خورشید شاہ اور خاندان کے خلاف کیس ایف آئی اے کے سپرد

image

سکھر کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور خاندان کے دیگر افراد کیخلاف کیس ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

پی پی رہنما خورشید شاہ اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کا محفوظ فیصلہ سکھر کی احتساب عدالت نے سنا دیا، کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کے تحت عدالت کی جانب سے کیس ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔

عدالت میں خورشید شاہ کے بیٹے سید زیرخ شاہ اور ایڈووکیٹ محفوظ اعوان پیش ہوئے، احتساب عدالت کے جج غلام یاسین کولاچی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US