پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان کو نظرانداز کرنے پر وزیراعلیٰ برہم

image

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرکاری ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بورڈ میں بلوچستان کی عدم نمائندگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے اور باصلاحیت صوبے کو پی ٹی وی بورڈ میں مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے، جو افسوسناک ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے سوال اٹھایا کہ "کیا بلوچستان کے لوگ اللہ کے کمتر بندے ہیں؟" انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بورڈ میں بلوچستان سے ایک بھی نمائندہ شامل نہ ہونا صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ نمائندگی کوئی احسان نہیں بلکہ بلوچستان کا حق ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US