دو روزہ کمی کے بعد آج سونا دوبارہ مہنگا ہوگیا، جب کہ عالمی اور ملکی سطح پر اس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کے روز سونا 37 ڈالر فی اونس کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا۔ عالمی مارکیٹ میں اس اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی فوری طور پر دیکھے گئے، جہاں صرافہ بازاروں میں فی تولہ 24 قیراط سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 122 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ریکارڈ کی گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 90 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 112 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 77 روپے اضافے سے 4 ہزار 382 روپے تک جا پہنچی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا تھا، تاہم آج کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ قیمتی دھات ایک بار پھر مہنگائی کی جانب گامزن ہے۔