کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر ننھے مہمان کی آمد۔۔ لڑکا ہوا یا لڑکی؟

image

بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوگئی۔ وکی کوشل نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشی ملی ہے۔

اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ان کی زندگی میں خوشی کا نیا باب کھل گیا ہے، اور وہ اپنے بیٹے کو بے حد محبت اور شکر کے ساتھ دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ وکی کوشل نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 7 نومبر 2025 کو ہوئی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی دسمبر 2021 میں راجستھان کے ایک پرتعیش ریزورٹ میں انجام پائی تھی، جسے اس وقت بھارتی میڈیا نے ’شاہی شادی‘ کا نام دیا تھا۔ تقریب کے تقریباً چار سال بعد یہ جوڑا والدین بننے کی خوشی منا رہا ہے۔

اداکار کے اعلان کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مداحوں، ساتھی فنکاروں اور قریبی دوستوں نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئے سفر کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔

کترینہ اور وکی، جو بالی ووڈ کی سب سے پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، اب اپنی زندگی کے ایک نئے اور خوبصورت مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US