ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے لیے پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان کو سونپ دی گئی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 14 سے 23 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا۔
15 رکنی اسکواڈ میںمحمد عرفان خان (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاز صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، صفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔
ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان شاہینز گروپ ’بی‘ میں شامل ہیں جہاں ان کے ساتھ عمان، بھارت اے اور یو اے ای کی ٹیمیں ہوں گی۔
جبکہ گروپ ’اے‘ میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف، دوسرا 16 نومبر کو بھارت اے کے خلاف اور تیسرا 18 نومبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلیں گے۔
سیمی فائنلز 21 نومبر کو جبکہ فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹیم 12 نومبر کو قطر روانہ ہوگی اس سے قبل 8 سے 11 نومبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا۔