طورخم بارڈر ساتویں روز بھی کھلا رہا، 32 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس روانہ

image

افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے طورخم بارڈر ساتویں روز بھی کھلا رہا۔

سرحدی حکام کے مطابق چھ نومبر کو 3 ہزار 863 افغان شہری، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے، نادرا امیگریشن سینٹر میں اندراج کے بعد افغانستان واپس روانہ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ دنوں میں مجموعی طور پر 32 ہزار 989 افغان مہاجرین پاکستان سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں جن میں بزرگوں اور کم عمر بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مہاجرین پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے سرحد عبور کر رہے ہیں، جبکہ واپسی کا عمل روزانہ صبح سے رات گئے تک بلا تعطل جاری رہتا ہے۔

دوسری جانب طورخم بارڈر عام آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بدستور بند ہے تاہم انسانی بنیادوں پر افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US