سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو کل مشاورت اور عشائیے کے لیے مدعو کر لیا۔
حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کل شام ساڑھے 6 بجے سینیٹرز سے ملاقات کریں گے، جس میں ترمیمی بل پر تحفظات دور کرنے اور آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اس ملاقات کا مقصد 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں کے خدشات کو دور کرنا اور سینیٹ میں بل کی منظوری کے لیے مشاورت کو حتمی شکل دینا ہے۔