جعفر ایکسپریس اور بولان میل کئی روز کیوں منسوخ کردی گئی؟

image

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو آج منسوخ کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 12 اور 13 نومبر کے لیے بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ریلوےحکام کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے جعفر ایکسپریس منسوخ کیے جانے کے باعث آج یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکی۔

اسی طرح کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل بھی گزشتہ روز اور 13 نومبر کو منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے منسوخ کیے جانے کے باعث بولان میل آج کوئٹہ نہیں پہنچے گی۔

حکام نے مزید بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے 11 نومبر کو بھی بولان میل منسوخ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی کا فیصلہ آپریشنل وجوہات اور حفاظتی اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔ مسافروں کو متبادل شیڈول سے آگاہ کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US