ایشیا کپ ٹرافی کا مسئلہ آئی سی سی بھی حل نہ کرسکی

image

ایشیا کپ ٹرافی کے مسئلے کا حل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھی نہیں حل ہو پایا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ حیران کن طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس مسئلے کو آئی سی سی کے ایگزٹ بورڈ میٹنگ کے ایجنڈا میں نہیں اٹھایا اور اس مسئلے پر بعد میں ممبرز نے غیر رسمی گفتگو کی جس میں دونوں ممالک کو کہا گیا ہے کہ وہ آپس میں افہام و تفہیم سے ایشیا کپ ٹرافی کا مسئلہ حل کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی موجودگی کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی پر سرکاری طور پر میٹنگ میں بات چیت نہیں کی۔

محسن نقوی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبرز کو یقین دلایا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں ستمبر کے آخر میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے فائنل جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا، حالانکہ محسن نقوی اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے بھی چیئرمین ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس رویے پر ایشیا کپ کی ٹرافی اے سی سی کے دفاتر میں واپس بھیج دی گئی تھی اور اب تک وہیں موجود ہے۔

محسن نقوی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو صاف کہہ دیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کسی کھلاڑی کو اور بورڈ کے افسران کو انہی سے ٹرافی لینی پڑے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US