بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، موٹرسائیکل ڈبل سواری اور اجتماعات پر مکمل پابندی

image

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، تاہم خواتین اور بچوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر نقاب، چہرہ ڈھانپنے، مفلر یا ماسک کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

اسی طرح غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں، سیاہ شیشوں والی گاڑیاں اور اسلحہ کی نمائش یا استعمال پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات، دھرنے اور ریلیاں منع ہیں، جبکہ دھماکہ خیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے واضح کیا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس، لیویز اور ایف سی کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ پابندیاں 5 نومبر 2025 کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ترمیم کے بعد نافذ کی گئی ہیں اور 30 نومبر 2025 تک نافذالعمل رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US