یورپی ممالک سے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 20 فیصد سالانہ اضافہ

image

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر20فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.737 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیو ں نے 1.451ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اکتوبرمیں یورپی ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 457ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلے میں 27فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال اکتوبرمیں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 359ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر 8فیصد اضافہ ہوا ، ستمبرمیں یورپی یونین سے ترسیلات زر کا حجم 424ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبرمیں بڑھ کر 457ملین ڈالر ہوگیا۔

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 12.95ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.85ارب ڈالرکے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US