پاکستان میں مویشی کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

image

پاکستان میں گائیوں کی تعداد 3 کروڑ 98 لاکھ، بھینسوں کی تعداد 3 کروڑ 54 لاکھ، بھیڑوں کی 3 کروڑ 93 لاکھ، بکریوں کی 6 کروڑ 53 لاکھ، اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ تک پہنچ گئی ہے

جبکہ دودھ کی پیداوار 63952 ہزار ٹن، بڑے گوشت کی 2262 ہزار ٹن، چھوٹے گوشت کی 767 ہزار ٹن، مرغی کے گوشت کی پیداوار 984 ہزار ٹن سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ کے مطابق اس وقت لائیو اسٹاک سیکٹر کا ملکی پیداوار میں حصہ تقریباً 12 فیصد اور زراعت کی مجموعی پیداوار ساڑھے 55 فیصد ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اس وقت پنجاب سمیت ملک کی 5 کروڑ کے قریب دیہی آبادی لائیو اسٹاک سیکٹر سے منسلک ہے اور اپنی 35 سے 40 فیصد تک آمدنی گوشت اور دودھ کے کاروبار سے ہی حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی آبادی میں اضافے کے ساتھ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ لانا بھی غذائی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسانی زندگی کو متوازن خوراک کے طور پر حیوانی لحمیات، چکنائی، حیاتین اور نمکیات کے علاوہ نباتاتی لحمیات کی بھی ضرورت ہوتی ہے جسے دودھ، دہی، مکھن، گھی، انڈے، گوشت، دالوں کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ حکومت لائیو اسٹاک سیکٹر کے شعبہ کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے جس کے پاکستان کی معیشت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US