پاکستان کی ملائیشیا کو گوشت برآمدات تیز کرنے کی تیاری، 20 کروڑ ڈالر کا ہدف مقرر

image

وزیر تجارت جام کمال خان کی سربراہی میں ملائیشیا گوشت برآمدات کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور معاون خصوصی ہارون اختر خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ملائیشیا کو گوشت برآمدات کی حکمت عملی، لاگت، مسابقت، اور سپلائی چین کے مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ مسابقت برقرار رکھنے کے لیے بھارت سے گوشت کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے فارم سے سلاٹر ہاؤس تک معیار اور وزن کے معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا اور 14 سے 18 ماہ عمر کی بھینسیں برآمد کے لیے منتخب کرنے کی ہدایت دی۔ معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ گوشت کی برآمدات میں نجی شعبے کی شمولیت بھی ضروری ہے۔

کمیٹی نے گوشت کی برآمدات کا ہدف 20 کروڑ ڈالر مقرر کرتے ہوئے ورکنگ گروپ سے ایک ہفتے میں حتمی رپورٹ طلب کر لی ہے تاکہ برآمدات کو تیز اور مؤثر انداز میں فروغ دیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US