وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں ہونے والے دھماکے اور وانا حملے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمیں اندازہ ہے کہ افغانستان کیا کر رہا ہے مگر سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس نے کچہری واقعہ کیا اسے بھگتنا پڑے گا ہماری پہلی ترجیح خودکش حملہ آور کی شناخت ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ وانا حملے میں افغانستان ملوث ہے، جہاں سے کمیونیکیشن رابطے قائم رہے جو حملوں کی منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ افراد افغانستان جا کر تربیت حاصل کر رہے ہیں اور پھر پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچہری حملے میں ملوث تمام کرداروں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا، محسن نقوی نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوراً پولیس یا متعلقہ اداروں کو دیں۔