امن جرگہ کے لیے کے پی حکومت کا سیکیورٹی پلان تیار

image

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کل ہونے والے امن جرگہ کیلیے اسمبلی میں 400 افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کرنے سمیت سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں امن جرگہ کا اعلامیہ وفاق سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کو بھجوانے اور ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرگے میں بڑی سیاسی جماعتوں سمیت تمام جماعتوں نے شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے، جرگے کے شرکا کو خصوصی پاس جاری کر دیے گئے، جبکہ اس روز غیر متعلقہ افراد کی شرکت پر پابندی لگا دی گئی۔

جرگے کے روز خصوصی سیکیورٹی پلان بنا لیا گیا ہے، اس روز خصوصی طور پر اسمبلی میں 400افراد کے بیٹھنے کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US