ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ، پاکستان نے ٹیم کا اعلان کردیا

image

دوحہ میں ہونے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹار ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں عمان کے خلاف ٹیم کا اعلان کر دیا۔

عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں کپتان محمد عرفان خان، یاسر خان، محمد نعیم، محمد فائق، معاذ احمد صداقت، محمد غازی غوری، محمد شہزاد، چوہدری سعد مسعود، عرفات احمد منہاس، مبشر خان، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ، محمد سلمان، احمد دانیال لطیف شامل ہیں۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US