بابر اعظم نے 807 دن اور 83 اننگز کے بعد سینچری اسکور کرکے پاکستان کو آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف آٹھ وکٹوں سے بڑی فتح سے ہم کنار کیا اور پاکستان نے تین میچ کی ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
بابر نے فاسٹ بالر پرمود شان کو مڈ وکٹ پر پل کھیل کر سنگل لیا اور اپنی ون ڈے انٹرنیشنلز میں 20 فیصد مکمل کرلی۔ سیڑھی میں بڑی تعداد میں تماشائیوں نے زور شور سے سے بابر اعظم کی سینچری کا استقبال کیا اور میچ کے بعد بھی جب وہ پویلین واپس جا رہے تھے تو ان کے لیے زوردار تالیاں بجائی گئیں۔
بابر اعظم نے اپنی آخری انٹرنیشنل سینچری نیپال کے خلاف 2023 کے شروع میں کی تھی اور اس کے بعد 83 اننگز تک وہ کوئی سینچری نہیں کر پائے اور ٹی 20 اور ٹیسٹ ٹیم سے بھی ڈراپ ہوئے۔
آج سری لنکا نے پاکستان کو 289 کا ہدف دیا پاکستانی نے یہ ہدف 48.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا جس میں بابر اعظم کے 102 119 گیندوں پر، فخر زماں کے 78 جو انہوں نے 93 گیندوں پر بنائے اور محمد رضوان اینڈ میں 51 ناٹ آؤٹ رہے اور بابر کے ساتھ مل کر انہوں نے 100 رنز کی پارٹنرشپ کی اس طرح سے یہ سری لنکا کی اس سیریز میں دوسری شکست تھی۔
آج پاکستان کے سلمان علی آغا نے کپتانی کی کیونکہ شاہین شاہ آفریدی کو ریسٹ دیا گیا۔ سری لنکا کی طرف سے جنت لیانگنا نے 54 کمنٹ ٹو مینڈس نے 44 حسرنگا 37 اور سدیرہ سمر وکرم نے 42 رنز کیے اور سری لنکا کو آٹھ وکٹوں پر 288 رنز تک پہنچایا جب سلمان علی آغا نے ان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی طرف سے اسپنر ابرار احمد نے اور فاسٹ بالر حارس رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کی خاص بات یقیناً بابر کی نپی تلی اننگز تھی جس میں انہوں نے کچھ شاندار شارٹس کھیلے لیکن ساتھ ہی ساتھ تحمل کے ساتھ کریز پر بھی موجود رہے۔ سنچری میں انہوں نے آٹھ چوکے لگائے جبکہ فائق زمان نے اپنی 78 میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اے ایوب جنہوں نے تیز ترین 33 رنز کی 25 گیندوں پر، فخر کے ساتھ مل کر 77 رنز کیے 10 اوور میں اوپننگ پارٹنرشپ دی جس سے پاکستان کو ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر جیتنے میں آسانی ہوئی۔