سوئی سدرن کی ٹرانسمیشن لائن پھٹ گئی، کوئٹہ سمیت متعدد علاقوں میں گیس فراہمی معطل

image

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچ کے نزدیک سوئی سدرن گیس کمپنی کی 18 انچ کی ٹرانسمیشن لائن علی الصبح 5 بجے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی۔

گیس بندش کے باعث شہریوں کو کھانے پکانے، گھریلو استعمال اور کاروباری سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سرد موسم کے باعث گیس کی عدم دستیابی نے عوام کی پریشانی مزید بڑھا دی ہے۔

سوئی سدرن حکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پائپ لائن پریشر بڑھنے کی وجہ سے پھٹی یا واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ مرمت کے لیے ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔گیس بحالی میں وقت لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US