ڈی جی آئی ایس پی آر کا کالجز میں خصوصی خطاب، طلبہ سے ملکی دفاع اور قومی سلامتی پر گفتگو

image

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں ملکی داخلی صورتحال، قومی سلامتی اور دفاعی ذمہ داریوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

نشست کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ اساتذہ نے کہا کہ پاک افواج نہ صرف ملکی خودمختاری اور قومی سالمیت کی محافظ ہیں بلکہ عوام کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر پیش پیش رہتی ہیں۔ انہوں نے اس نشست کو طلبہ کے لیے غیر روایتی سوچ اور وسیع تر نقطہ نظر اپنانے کا اہم موقع قرار دیا جس سے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی مفہوم سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔

طلبہ نے اس موقع پر کہا کہ پاک افواج کے کردار نے ان کے دلوں میں پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع پر مضبوط یقین پیدا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست سے یہ احساس ہوا کہ میڈیا پر اطلاعات بغیر تحقیق یا تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ طلبہ نے یکجہتی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

یہ خصوصی نشست طلبہ کی فکری رہنمائی اور ملک کے دفاعی حقائق سے آگاہی کے لیے ایک اہم اور مثبت اقدام قرار دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US