عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91 ڈالر کمی کے بعد 4,083 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 9,100 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا 7,799 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں جس سے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔