وفاقی وزارتِ داخلہ نے دارالحکومت میں داخلے کے لیے گاڑیوں کے نئے قواعد لاگو کرتے ہوئے ای ٹیگ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ وزارت کے مطابق 30 نومبر 2025 کے بعد کسی بھی گاڑی کو بغیر ای ٹیگ کے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارتِ داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں قریبی تھانے میں رجسٹر کروا کر ای ٹیگ حاصل کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہری آخری تاریخ سے پہلے ای ٹیگ حاصل کر لیں تاکہ شہر میں داخلے کے وقت کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔