وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری، آئندہ ہفتے 3 بینجز سماعت کریں گے

image

وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے تین بینچز مختلف آئینی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ کاز لسٹ کے اجرا کے ساتھ ہی وفاقی آئینی عدالت نے باضابطہ طور پر اپنے عدالتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا کل سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ عدالت کے تینوں بینچز اہم نوعیت کے آئینی معاملات پر سماعت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایک اہم نئی پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ چیف جسٹس امین الدین خان اس بار جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں بیٹھیں گے، جب کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اپنی عدالت میں ہی مقدمات کی سماعت جاری رکھیں گے۔

وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پہلی کاز لسٹ کا اجرا اس نئے عدالتی نظام کے عملی نفاذ کے اہم مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے ملک میں آئینی مقدمات کے فوری اور جامع فیصلوں کی راہ ہموار ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US