جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، ٹرین گزرنے کے بعد دھماکا، پٹڑی کو نقصان

image

ڈیرہ مراد جمالی نوتال تھانہ کی حدود ربیع کینال کے علاقے میں ریلوے پٹڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے دھماکے سے ریلوے پٹڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین گزرنے کے چند منٹ بعد ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US