پاکستان اور اردن کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

image

اسلام آباد میں پاکستان اور اردن کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ یہ معاہدے وزیرِ اعظم آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران طے پائے۔

تقریب میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹیڈ اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور جارڈن ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے درمیان بھی تعاون کا معاہدہ طے پایا، جس کا مقصد نشریاتی رابطوں کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی پروگراموں کے تبادلے سے متعلق بھی اہم پیش رفت ہوئی، جس کے تحت ثقافتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید برآں، یونیورسٹی آف جارڈن میں اردو زبان اور مطالعۂ پاکستان کی چیئرز کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی و علمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

سرکاری سطح پر ہونے والے ان معاہدوں سے پاکستان اور اردن کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھا سکیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US