کراچی والے تیاری پکڑ لیں۔۔ سردی کی شدید لہر، درجہ حرارت کہاں تک گر سکتا ہے؟

image

شہرِ قائد میں آئندہ ہفتے سے سردی کی شدت میں واضح اضافہ متوقع ہے اور درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت شہر میں ہلکی سردی کے ساتھ موسم خشک ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا جبکہ رات کے وقت خنکی بڑھنے اور علی الصبح ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جب کہ شمال مشرق سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

دوسری جانب شہر کا فضائی معیار مسلسل خراب ہے۔ عالمی رینکنگ کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں میں آٹھویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے جو صحت کے لیے خطرناک حد کے قریب ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر باہر رہنے سے گریز کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US