گوادر اور تربت میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔
دونوں اضلاع میں رات 11 بج کر 17 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، خوش قسمتی سے کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات (PMD) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 76 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تربت سے 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔