مودی کو چاہیے انھیں اپنے پاس بلا لیں۔۔ بھارتی پرچم لہرانے پر عوام سیخ پا ! طلحہ انجم نے کیا جواب دیا؟

image

"اپنی شہرت اور پیسے کے لیے اس نے سب کچھ بیچ ڈالا"

"یہ دل سے ہی انڈین ہے اسے بھارت بھیجو، ملک بدر کرو اور بائیکاٹ کرو"

"مودی کو چاہیے اسے بھارت کنسرٹ کے لیے بلالے، آخر اتنی محنت جو کی ہے"

"کوئی انڈین گلوکار کبھی پاکستانی پرچم نہیں لہرائے گا, اسے یہ بھی نہیں پتہ کہ بھارت میں پاکستانی پرچم کی کتنی بے حرمتی ہوتی ہے"

"اپنے ملک سے وفادار رہو"

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہٰ انجم ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔ 2.7 ملین انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ طلحہٰ انجم جنوبی ایشیا کے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں، خاص طور پر پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں انہیں جنریشن زی کا سب سے پسندیدہ ریپر سمجھا جاتا ہے۔ مگر اس بار ان کی مقبولیت کے چرچے نہیں بلکہ ایک ایسا قدم خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس نے پاکستانی شائقین کے جذبات بھڑکا دیے ہیں۔

نیپال میں کنسرٹ کے دوران طلحہٰ انجم نے اسٹیج پر بھارتی پرچم لہرایا، پھر اسے اپنے کندھوں پر اوڑھ کر بڑے اعتماد سے کہا کہ فن اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ویڈیو میں وہ بھارتی پرچم لہراتے ہوئے اپنے مداحوں کو مخاطب کر رہے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک آگ سی بھڑک اٹھی ہے اور پاکستانی صارفین انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

بہت سے صارفین نے اسے پاکستان کے وقار کے خلاف قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے بھارتی مداحوں کو خوش کرنے کے لیے اپنے ہی ملک کی عزت خاک میں ملا دی۔ کچھ لوگوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بھارت میں پاکستانی پرچم لہرانا مشکل اور خطرناک ترین عمل ہے تو ایک پاکستانی گلوکار بھارتی پرچم کیسے لہرا سکتا ہے؟ کچھ نے تو انہیں بھارت بھیجنے اور مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

طلحہٰ انجم اس سے پہلے بھی اپنے اسٹیج رویّے، غصے بھرے جملوں اور متنازع حرکات کی وجہ سے خبروں میں رہتے آئے ہیں، مگر اس مرتبہ معاملہ زیادہ سنگین اس لیے سمجھا جا رہا ہے کہ یہ عمل قومی جذبات سے جڑا ہوا ہے۔ تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ فن ضرور سرحدوں سے آزاد ہے، مگر کسی فنکار کی پہلی پہچان اس کا اپنا وطن ہوتا ہے، اور ایسے ہنگامہ خیز ماحول میں بھارتی پرچم لہرانا سوچے سمجھے بغیر اٹھایا گیا قدم تھا۔

دوسری طرف کچھ لوگ اسے ایک آرٹسٹ کا امن پسند پیغام بھی قرار دے رہے ہیں، تاہم پاکستانی سوشل میڈیا پر فی الحال غصے اور مایوسی کی فضا چھائی ہوئی ہے۔ یہ دیکھنا اب دلچسپ ہوگا کہ طلحہٰ انجم اس بڑھتی ہوئی تنقید پر کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں اور آیا وہ اپنے اس عمل کی وضاحت دیتے ہیں یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US