راولپنڈی میں نیشنل سیونگز آرگنائزیشن نے 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 104 کے نتائج جاری کر دیے۔
1500 روپے کا پرائز بانڈ اپنی کم قیمت، آسان دستیابی اور بڑے انعامات کے باعث ملک بھر میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے بانڈز میں شمار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر تین ماہ بعد ہونے والی اس قرعہ اندازی پر عوام کی بھرپور توجہ ہوتی ہے۔
تازہ ڈرا کے مطابق پہلے انعام کی رقم 30 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ دوسرے انعام کے کامیاب امیدواروں کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ اسی طرح 1,696 خوش نصیب افراد کو تیسرے انعام کے طور پر 18 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔
نیشنل سیونگز کے مطابق تیسرے انعامات کی مکمل فہرست سرکاری ویب سائٹ اور متعلقہ سیونگز دفاتر میں دستیاب ہے۔
انعام جیتنے والے اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنا انعام اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے کلیم کر سکتے ہیں۔