صوبائی وزرا کا کینٹ ریلوے اسٹیشن اور شالیمار ایکسپریس کا دورہ

image

سندھ کے سینٸر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ذوالفقار علی شاہ نے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کیا، وفاقی سیکریٹری ریلوے نے صوبائی وزراء کو کینٹ اسٹیشن اور شالیمار ایکسپریس کا دورہ کرایا۔

صوبائی وزراء نے حکومتِ سندھ کے تعاون سے کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن اور شالیمار ایکسپریس میں جدید سہولیات کی فراہمی کی تعریف کی، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کینٹ اسٹیشن پر جدید سہولیات کی فراہمی سے مسافروں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔ عوام کی سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومتِ سندھ وفاق کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزارت ریلوے جلد حکومتِ سندھ کے تعاون سے سکھر سے روہڑی تک لوکل ٹرین کا آغاز کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی سیکریٹری ریلوے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد روہڑی جنکشن کی بھی اپ گریڈیشن کی جاۓ گی۔

صوبائی وزراء نے شالیمار ایکسپریس کے ڈائننگ روم اور اکانومی اور وی آئی پی کلاس کا دورہ بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US