پاکستان کا مجموعی سرکاری قرضہ 1 کھرب 37 ارب روپے کم ہوگیا

image

پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان کا پبلک ڈیٹ جون 2025 میں 80,518 ارب روپے تھا جو ستمبر 2025 میں کم ہو کر 79,146 ارب روپے رہ گیا۔ اس طرح سرکاری قرضے میں 1,371 ارب روپے سے زائد کمی آئی ہے۔

یہ کمی کئی حوالوں سے اہم قرار دی جارہی ہے:

• 69 ماہ بعد پہلی سہ ماہی کمی (دسمبر 2019 کے بعد پہلی مرتبہ)

• قرض میں سب سے بڑی سہ ماہی کمی — مقدار کے لحاظ سے بھی اور فیصد کے لحاظ سے بھی

• غیر ضروری مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی اور فاضل سرکاری فنڈز کے مؤثر استعمال کا نتیجہ

• مستقبل میں قرض لینے کی ضرورت میں کمی، رول اوور رسک میں کمی اور فنانشل اسٹیبلٹی میں بہتری

• اقتصادی نظم و ضبط سے پالیسی کریڈیبلٹی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کا امکان

ماہرین کا کہنا ہے کہ قرض میں یہ کمی ملکی معیشت کے لیے مثبت پیش رفت ہے اور آئندہ برسوں میں حکومتی اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش فراہم کرسکتی ہے، جس سے ترقیاتی منصوبوں، سماجی تحفظ اور معاشی نمو کے لیے مزید وسائل دستیاب ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت مستحکم اور ذمہ دارانہ مالی حکمتِ عملی کی جانب اہم قدم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US