بھارت پاکستان کے ساتھ کیا کرنے والا تھا ، ٹرمپ کا نیا انکشاف

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کے دوران تصدیق کی ہے کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا جسے انہوں نے روک دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں آٹھ بڑی جنگیں رکوانے پر انہیں فخر ہے اور خاص طور پر پاک بھارت تنازع میں وہ کشیدگی ختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں۔ ان کے مطابق دونوں ممالک اب مثبت اقدامات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے تجارت کی بنیاد پر کئی جنگیں روکی ہیں اور روس و یوکرین کے تنازع پر بھی جلد حل ہونے کی امید ظاہر کی اگرچہ اس معاملے میں توقع سے زیادہ وقت لگا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کا معاملہ اتنا طویل ہوگا۔ لیکن پاک بھارت کشیدگی میں میں نے وہ جنگ روکی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔

ان کے مطابق عالمی تنازعات میں ثالثی اور جنگیں روکنے کے اقدامات انہیں فخر کا سبب دیتے ہیں اور یہ ان کی خارجہ پالیسی کی اہم کامیابیوں میں شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US