سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
میچ کے بعد بات کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان نے اچھی شروعات نہیں کی میچ ایک موقع پر پھنس گیا تھا ہم نے اچھی شروعات نہیں کی اور ایسی صورتحال میں میچ نکالنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن اسپنرز کی عمدہ بولنگ نے ٹیم کو جیت دلائی۔
انہوں نے ٹیم کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں اچھا اسکور کرنا اور بیٹنگ و بولنگ میں بہتر آغاز ضروری ہے اور وہ اس بارے میں ٹیم کے ساتھ بات کریں گے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ سیریز پاکستان میں جاری ہے۔