اسلامک سولیڈیریٹی گیمز : ارشد ندیم نے ایک بار پھر گولڈ میڈل جیت لیا

image

پاکستان کے جیولن تھرو ارشد ندیم نے ایک بار پھر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ انہوں نے اسلامک سولیڈیرٹی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کا بہترین تھرو پھینک کر ایونٹ میں سب سے آگے رہے جبکہ اسی مقابلے میں پاکستان ہی کے محمد یاسر نے سلور میڈل حاصل کرکے ملک کے میڈل ٹیبل میں مزید اضافہ کیا۔

دو ماہ قبل ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی جہاں وہ دسویں پوزیشن پر رہے تھے۔ ارشد نے خود بھی اپنی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا تاہم اس کے بعد اسلامک سولیڈیرٹی گیمز ان کا پہلا بڑا ایونٹ تھا جہاں انہوں نے شان دار واپسی کی۔

اس سے قبل بھی ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں یوں یہ سال ان کے لیے خاص طور پر کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔

ارشد کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے مبارک باد دیتے ہوئے ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کو سراہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US