حج 2026 کے لیے عازمین کا انتخاب مکمل ہوگیا، کیا آپ کا نام بھی لسٹ میں ہے؟

image

حج 2026 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے مطابق دوسری اور آخری قسط جمع کرانے کا مرحلہ بھی ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار منتخب عازمین نے ساڑھے چھ لاکھ روپے کی دوسری قسط جمع کرادی۔

وزارت نے عازمین کی سہولت کے لیے رواں سال حج واجبات یکمشت لینے کے بجائے دو اقساط میں وصول کیے۔ اس کے علاوہ اس مرتبہ درخواستیں قرعہ اندازی کے بغیر پہلے آئے پہلے پائیں کی بنیاد پر وصول کی گئیں جس سے عازمین کی بڑی تعداد کو بروقت رجسٹریشن کا موقع ملا۔

سرکاری حج اسکیم کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد وزارت مذہبی امور نے انتظامات کو اگلے مرحلے میں داخل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US