لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

image

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، یہ کارروائی سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس کی نالی چک کے قریب مشترکہ طور پر کی گئی۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو خطرناک دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لکی مروت میں مشترکہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف سمیت پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، 9 ایم ایم پستول، ایک موبائل فوان اور کالعدم تنظیم کے دو کارڈ برآمد ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US