دبئی کی نئی آٹو مارکیٹ۔۔۔۔ ایک ہی جگہ لاکھوں الیکٹرک، ہائبرڈ گاڑیوں کی دنیا

image

متحدہ عرب امارات نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدید آٹو مارکیٹ بنانے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کا افتتاح نائب وزیراعظم شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے کیا اور بتایا کہ یہ مارکیٹ 2033 تک دبئی کی معیشت کو دگنا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دبئی کی موجودہ آٹو ٹریڈنگ کی مالیت تقریباً 6.8 بلین درہم (تقریباً 51.4 ارب پاکستانی روپے) ہے جسے نئے منصوبے کے ذریعے دگنا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مارکیٹ کا رقبہ 2 کروڑ 20 لاکھ اسکوائر فٹ ہوگا اور یہ سالانہ 8 لاکھ سے زائد گاڑیوں کی لین دین کی صلاحیت رکھے گی۔

منصوبے میں 1,500 سے زائد شورومز، مخصوص ورکشاپ زونز، گودام، ملٹی اسٹوری پارکنگ، آکشن ہاؤس، کنونشن سینٹر، ہوٹل، ریٹیل اور فوڈ اینڈ بیوریج آؤٹ لیٹس شامل ہوں گے۔

یہ مارکیٹ دبئی کی تجارتی بندرگاہ جبل علی کے زیر انتظام ہوگی جو گاڑیوں کی تجارت اور ری ایکسپورٹ کے عالمی نیٹ ورک کی بدولت منتخب کی گئی ہے۔

منصوبے کا مقصد الیکٹرک، ہائبرڈ اور روایتی گاڑیوں کی عالمی تجارت کو ایک جگہ سمیٹنا اور افریقا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے بازاروں سے براہ راست روابط قائم کرنا ہے۔

یہ اقدام دبئی کو عالمی آٹو انڈسٹری کا ایک اہم مرکز بنانے کے راستے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US