کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو ڈمپر جلانے اور اشتعال انگیزی کے مقدمے سے بری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ سماعت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے آفاق احمد کو مقدمے سے مکمل طور پر بری قرار دیا۔
آفاق احمد کے خلاف یہ مقدمہ لانڈھی پولیس نے درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر شہر میں ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد ڈمپرز اور ٹرک جلانے کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔ ان واقعات کے بعد آفاق احمد کے بیانات کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم عدالت نے انہیں بری کر دیا۔