ہربجن کا شاہنواز دھانی سے مصافحہ، ناقدین نے کس لقب سے نواز دیا؟

image

بھارت کے سابق ٹیسٹ آف اسپنر ہربجن سنگھ نے ابوظہبی میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ میں اپنے دوغلے پن کا نمونہ پیش کردیا۔

ایک میچ کے بعد ہربجن نے ہاتھ بڑھا کر پاکستان کے فاسٹ بالر شاہنواز دھانی سے ہاتھ ملا لیا جبکہ ہربجن ٹی وی پر بیٹھ کر اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بار بار بھارتی کرکٹ بورڈ کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی کو سناتے رہے، یہاں تک کہ جب انگلینڈ میں لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا تھا اس میں بھی ہربجن بھارت کی اس ٹیم میں شامل تھے جس نے پاکستان سے ایک دفعہ نہیں دو دفعہ میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

ہربجن اور شاہنواز دہانی کی تصویر آنے کے بعد اپنے ہی لوگوں نے ہربجن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اس کو دوغلا قرار دیا ہے۔

ایک ناقد نے لکھا کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ہی ملانا ہے تو پھر ٹی وی پر بیٹھ کر کیوں منع کرتے ہو؟ اور غلط روایتوں کا دفاع کرتے ہو۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں تین میچ ہونے کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑی سے ہاتھ نہیں ملایا اور اور یہ ڈرامہ پھر آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں دہرایا گیا اور دوسرے اسپورٹس ایونٹس میں بھی دہرایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US