سونے کی قیمت میں 5 ہزار کی بڑی کمی۔۔ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

image

ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے میں دستیاب ہے، جو 3,929 روپے کی کمی ظاہر کرتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونا 4,042 ڈالر ہو گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی 93 روپے کم ہو کر 5,329 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 80 روپے کی کمی کے ساتھ 4,568 روپے میں دستیاب ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 50.57 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US