کراچی میں کرکٹ کا میلہ سج گیا، ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز

image

کراچی میں کل سے کرکٹ کا میلہ سجنے والا ہے۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن 40 سال سے زیادہ عمر والے کھلاڑیوں کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

آج ایک تقریب میں PVCA کے چیئرمین فواد اعجاز نے ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے میچز شہر میں چار گراؤنڈز پر منعقد کیے جائیں گے جس میں نیشنل بینک آف پاکستان اسپورٹس کمپلیکس، معین خان اکیڈمی، ساؤتھ اینڈ کلب اور کراچی جیمخانہ شامل ہے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ساؤتھ افریقہ، زمبابوے، یو ایس اے، کینیڈا، ہانگ کانگ، یو اے ای اور ریسٹ آف دی ورلڈ 11 شامل ہے۔

پاکستان کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔ فواد اعجاز نے بتایا کہ بھارت کو بھی ٹیم بھیجنے کی دعوت دی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور اگلے سال جو 40 پلس کا ورلڈ کپ بھارت میں ہونا تھا اب گیانا میں کھیلا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US